tv dramay koi na dekhe

ٹی وی ڈرامے کوئی نہ دیکھے، وسیم عباس۔۔

سینئر فنکار وسیم عباس نے ٹی وی ڈراموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو انہیں نہیں دیکھنا چاہئے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری ریٹنگ کے چکر میں غلط نظریات کو ناظرین کے دماغ میں ڈال رہی ہے اور نقصان دہ اسٹیریو ٹائپس عام ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ڈرامے کی شوٹنگ ختم ہوئی اور وہ آن ایئر ہونے والا تھا تو انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ دعا کرو جب ڈرامہ ٹی پر آئے تو بجلی نہ ہو اور کوئی بھی اسے نہ دیکھے، یہ نقصان دہ ہے۔وسیم عباس کا کہنا تھا جس ڈرامے کو وہ غلط سمجھتے تھے اسی نے ویورشپ کے ریکارڈ قائم کیے جس نے انہیں بہت زیادہ مایوس کیا۔انہوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ آج کل کسی بھی ٹی وی شو کی کامیابی کی ضمانت اس کی ریٹنگ بن گئی ہے اور اچھے مواد کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں