معروف یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض نے دعویٰ کیاہے کہ ٹی وی چینلز اور ٹاک شوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی کو جتنا ہو سکتا ہے اٹھائیں ۔یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں عمران ریاض کا کہناتھا کہ میرا تعلق میڈیا سے ہے ، اسٹبلشمنٹ اور حکومت کی جانب سے جو زبانی کلامی احکامات آتے ہیں وہ ہم تک بھی پہنچ جاتے ہیں، ٹی وی چینلز اور ٹاک شوز کو یہ احکامات دیئے گئے ہیں کہ جتنا ہو سکتا ہے پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی کو اٹھایا جائے،آپ گورننس ، مہنگائی ، چینی کی قیمت، کرپشن ، عمران خان کی تحریک ، ظلم اور زیادتی پر بات نہ کریں بلکہ تحریک انصاف کے اندر پیدا ہونے والے اختلافات پر ٹاک شوز کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی حکمت عملی یہ ہے کہ پی ٹی آئی میں جو لڑائی جیسی کیفیت پیدا ہوئی ہے اس کو ہوا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب علی امین نے اپنا 90 روز والا بیان خود ہی واپس لے لیاہے اور پارٹی کے باقی لوگوں نے بھی یہ کہہ دیاہے ۔
ٹی وی چینلزکوپی ٹی آئی کے اختلافات پر شوز کی ہدایت کی گئی ہے،عمران ریاض۔۔
Facebook Comments
