sahafion ke plots ki 80 feesad adaigi keliye hukoomat sindh karegi

ٹی وی چینل پر الزامات، ہتک عزت کیس میں ملزمان طلب۔۔

کراچی کی مقامی عدالت  ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کے روبرو سندھ کے وزیر سعید غنی کی اپوزیشن لیڈر علیم  عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے  علیم عادل شیخ کی بریت اور عدالتی حدود کے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے علیم عادل شیخ کی درخواست مسترد کردی۔۔عدالت نے آئندہ  سماعت پر مقدمات کے گواہان ، مدعی اور ملزمان کو طلب کرلیا۔۔عدالت میں علیم عادل شیخ کے  وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ۔یہ کیس عدالتی دائرہ اختیار سے باہر ہے۔سعید غنی کا گھر محمود آباد میں ہے، ٹی وی چینل کا دفتر بھی اس عدالت کی حدود میں نہیں آتا۔جس پر سعید غنی کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل محمود آباد میں رہتے ہیں، محمود آباد اسی عدالت کی حدود میں ہے۔عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بریت کی  درخواست پر  محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے علیم عادل شیخ کی بریت  کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے علیم عادل شیخ کے خلاف  نجی ٹی پروگرام میں الزامات پر چار مقدمات درج کروائے تھے۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں