tv channel ki team ko lootne wale giraftaar

ٹی وی چینل کی ٹیم کو لوٹنے والے گرفتار۔۔

کراچی میں ایس ایس پی کورنگی ڈسٹرکٹ شاجہاں کی خصوصی ہدایت پر کورنگی پولیس کی کامیاب کاروائی۔۔۔کے ٹوئنٹی ون نیوز ٹیم سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا ہو سامان برآمد کر لیا گیا۔۔پولیس نے واردات کے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان کو پکڑا۔۔ تیس دسمبر کو کے ٹوئنٹی ون کی ٹیم کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں کراچی کی آواز نامی شو ریکارڈ کررہی تھی جب ملزمان نے انہیں ٹارگٹ کیا اور ان سے کیمرے، نقدی و موبائل فونز چھین لئے۔ اس واردات کا صحافتی حلقوں نے سخت نوٹس لیا تھا اور پولیس پر ملزمان کو پکڑنے کے لئے دباؤ تھا۔۔ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کی اور ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں جس نے چوبیس گھنٹے کے اندرکامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں