tv cable operators par tax ki sharah safar

ٹی وی کیبل آپریٹرز پر ٹیکس کی شرح صفر۔۔۔

سندھ حکومت نے نئے مالی سال میں کچھ سیکٹرز کو ریلیف دیا ہے ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق کال سینٹرز کی سروسز ایکسپورٹ پر عائد3 فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے لیکن ان کی مقامی سروسز پر سیلز ٹیکس موجود رہے گا ، اسی طرح ریکروٹنگ ایجنٹس کے چارجز پر عائد 8 فیصد کی شرح کو 8 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کر دیا گیا ہے ، ٹی وی کیبل آپریٹرز جو کہ صرف کیبل کی سروسز دیتے ہیں ان پر ٹیکس کی شرح صفر کر دی گئی ہے ، اہم بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ایس آر بی کا ریونیو ہدف 20 فیصد اضافے کے ساتھ 125 ارب سے بڑھا کر 150 ارب کر دیا گیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں