tv anchor dusri shadi keliye tayyar

ٹی وی اینکر دوسری شادی کے لئے تیار۔۔

اداکار، ٹی وی میزبان، لکھاری و گلوکار محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ان کے گانے کو گانے پر انہیں خوشی اور فخر ہوا۔محسن عباس حیدر نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی دوسری شادی پر بھی اظہار خیال کیا اور بتایا کہ اب وہ گھر والوں کی پسند سے شادی کریں گے۔اداکار نے کہا کہ دوسری شادی کے لیے ان کی کوئی پسند نہیں، بس مشرقی اور اچھی شخصیت کی مالک لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے دوسری شادی کا فیصلہ اہل خانہ کی مرضی پر چھوڑ رکھا ہے۔محسن عباس حیدر نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مرحوم خیام سرحدی، شفیع محمد شاہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کی اداکاری بہت پسند ہے جب کہ انہیں ہولی وڈ اداکار ول سمتھ کی اداکاری بھی بہت پسند ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ مرحوم عرفان خان کے ساتھ وہ کام کرتے لیکن ایسا نہ ہوسکا، تاہم اب وہ چاہتے ہیں کہ وہ ول سمتھ کے ساتھ کام کریں۔محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گلوکار سجاد علی کو دیکھ اور سن کر گلوکاری شروع کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں