گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ سوچتا ہوں کہ گانا چھوڑ کر ٹی وی اینکر بن جاؤں۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی عظمت نے کہا کہ ٹی وی پر اینکرز کو زیادہ ٹائم ملتا ہے، مجھے رشک آتا ہے، سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر میں بھی اینکر بن جاؤں۔علی عظمت کی اس خواہش پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوچ اچھی ہے اور اس پر عمل کرنے میں حرج نہیں۔ چند صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کئے، ایک صارف کا کہناتھا کہ علی عظمت پروگرام میں بھی مائیک اٹھا کر گانا شروع کر دینگے تو مہمان کیا کرینگے۔
Facebook Comments