کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد کی ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو سے ان کی دعوت پر ترکیہ کے قونصلیٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں ترک قونصل جنرل نے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تجارت، صنعت، زراعت ، ماہی گیری ، دفاعی پیداوار اور تعلیم کے شعبوں میں ترک حکومت کے مثالی کردار کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کا دوست اسلامی ملک ہے اور ہم نے ہر دور میں پاکستان کا سفارتی محاذ پر ساتھ دیا ہے، پاکستان میں ناگہانی آفات میں ترکیہ نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستانی حکومت اور عوام کو ریلیف فراہم کیاہے، سیلاب کے موقع پر عالمی برادری کی جانب سے امدادی سامان لیکر پہنچنے والا پہلا جہاز ترکیہ کا تھا۔ترکیہ کے قونصل جنرل سے ملاقات میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے ترک حکومت کی جانب سے پاکستان کی مدد کرنے اور پاکستان کے قومی موقف پر عالمی سطح پر ساتھ دینے پر حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے ترکیہ کے قونصل جنرل سے کراچی پریس کلب کے ممبرز کے لئے ترک زبان سیکھنے اور ترک کلچر کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے کراچی پریس کلب میں ترکیہ کارنر قائم کرنے کی پیشکش کی اور انہیں کراچی پریس کلب کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔قونصل جنرل نے کراچی پریس کلب کے دورے دعوت قبول کرتے ہوئے مستقبل میں کراچی پریس کلب اور ترک قونصلیٹ کے مابین رابطے برقرار رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔۔
ترک قونصل جنرل کو پریس کلب میں ترکیہ کارنر کی آفر۔۔
Facebook Comments