log aankho or awaz se pehchan lete hein

طوبی انوار کا شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ۔۔

مشہور ڈرامہ  سیریل  “بے بی باجی” کی خوبصورت اداکارہ طوبیٰ انور  نےنئے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین زندگی گزارنےکیلئے  مشورہ دے دیا۔حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور کو اپنے ساتھی اداکار جنید کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئیں،جہاں میزبان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ” اگر نیا شادی شدہ جوڑا ماں باپ کے ساتھ رہتا ہے یا پھر اکیلا رہتا ہے تو اسے سمجھانے والا کوئی نہیں ہوتا،کیونکہ بھائی بھابھی ، ماں باپ اپنے اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں۔ یوں وہ زیادہ توجہ کئی مرتبہ نہیں دے پاتے ۔ ان حالات میں نئے جوڑے کو کرنا یہ چاہیے کہ وہ کسی ایسے کاؤنسلر سے ملیں جو انہیں بہترین سے بہترین رائے فراہم کر سکے ، مسائل کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل نکال سکے۔ مزید یہ کہ اس سے پہلے شادی کے بعد اکثر خواتین کو ہی برداشت کرنے کا مشورہ دیا جاتا تھا پر اب وقت تبدیل ہو چکا ہے۔دراصل انہوں نے یہاں یہ بات اس لیے کہی کیونکہ اس وقت نجی ٹی وی پر انکا ایک ڈرامہ نشر کیا جا رہا ہے جو عوام میں خوب مقبول ہے۔ اس میں دیھایا جاتا ہے کہ بوڑھے والد کے انتقال کے بعد تینوں شادی شدہ بھائی ماں کو اپنے گھر نہیں رکھنا چاہتے یہی نہیں بلکہ وراثت میں ملنے والا گھر بھائیوں نے مل کے فروخت کر دیا مگر اب والدہ کیلئے در در کی ٹھوکریں ہی باقی ہیں،اور جو بچے والدین کی انتہا درجے کی فرمانبرداری کرتے تھے وہ آج اپنی بیوہ ماں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا تو دور کی بات ان سے ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے بات تک نہیں کرتے۔واضح رہے کہ طوبی انوار نے معروف اینکرپرسن عامر لیاقت مرحوم سے خلع لے کر علیحدگی اختیارکی تھی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں