اے پی این ایس نے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کے اس بیان کوسختی سے مستردکیا ہے کہ پاکستان میں پرنٹ میڈیا کا مستقبل تاریک ہونے جار ہاہے ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اے پی این ایس کی جانب سے اپنی بقاءکیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ، پرنٹ میڈیا کی 70سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ مختلف سول و ملٹری حکومتوں میں پرنٹ میڈیا کو ہر طریقے سے دبانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن پرنٹ میڈیا نے نہ صر ف اپنی بقاءکی حفاظت کی بلکہ مزید پروان چڑھا ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے رساست کے چوتھے ستون کے ساتھ روا رکھی جانیوالی پالیسی انتہائی افسوناک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی این ایس اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین میڈیا کے حوالے سے اپنے موقف پر نظر ثانی کرتے ہوئے میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کویقینی بنائیں گے جن کی ادائیگی کی یقین دہانی وزیر اعظم عمران خان کرواچکے ہیں تاکہ پرنٹ میڈیاکو مالی بحران سے نکلنے میں مددمل سکے ۔
بقا کی کوششیں جاری ہیں، اے پی این ایس۔۔
Facebook Comments