15 saal pehle web series heeramandi ki offer hui thi

ٹرولنگ سے شدید ڈپریشن کا شکار رہی، ماہرہ خان۔۔

اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ رئیس‘ میں کام کرنے کے بعد ہونے والی ٹرولنگ نے توڑ دیا تھا۔ماہرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ 6 سے 7 برسوں تک شدید ڈپریشن اور اینگزائیٹی کا شکار رہیں۔ایک دن مجھے پینک اٹیک ہوا اور میں بے ہوش ہوگئی جس کے بعد تھراپی کروانے کا فیصلہ کیا۔ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ رئیس‘ میں کام کرنے کے کچھ عرصے بعد تک سب کچھ ٹھیک رہا تاہم ایک تنازع کھڑا ہوا اور مجھے بھارت اور پاکستان میں ٹرول کیا جانے لگا۔ میرے خلاف متنازع ٹوئٹس کیے گئے یہاں تک کہ دھمکی آمیز کالز بھی کی گئیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ وقت میرے لیے بہت مشکل تھا۔شدید تنقید کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھی۔ اس تنازع نے مجھے توڑ دیا تھا۔ میرے ہاتھ کانپتے تھے اور میں سو نہیں پاتی تھی اس لیے میں نے سائیکاٹرسٹ کی مدد حاصل کی۔ مشکل دور سے نکلنے میں فیملی اور دوستوں نے بہت مدد کی۔ماہرہ خان نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد احساس ہوگیا تھا کہ یہ رشتہ مزید نہیں چل سکے گا۔ میں کسی پرڈپینڈنٹ ہو کر رہنا نہیں چاہتی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں