shohar aam si nokri karte hein

ٹرولنگ کی وجہ سے رونے لگ جاتی تھی، اداکارہ و ماڈل۔۔

معروف اداکارہ و ماڈل غنا علی نے شادی شدہ مرد سے شادی کرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے منفی تبصروں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں غنا علی نے کہا کہ شادی کے بعد لوگوں نے میرے بارے میں بہت برا کہا، انہوں نے مجھ پر لعن طعن کیا، میری نومولود بچی کو بھی بددعائیں دیں، اس طرح کی باتیں سن کر مجھے شدید صدمہ پہنچا اور میں بہت گھبرا گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ محض چند لوگوں نے مجھے سمجھا اور میرا ساتھ دیا، باقی بیشتر لوگ ذاتیات پر اتر آئے، انہوں نے مجھ پر لعن طعن کی اور میرے بارے میں برا بھلا کہا۔غنا علی نے کہا کہ مجھے ان تمام منفی باتوں کے بارے میں برا لگ رہا تھا کیونکہ مجھ اس طرح کی ٹرولنگ کا پہلی بار سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس بارے اتنا کچھ لکھا گیا جس نے مجھے ذہنی طور پر متاثر کیا اور میں رونے لگ جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران میں نے لوگوں کی تنقید پر جواب دینا بھی شروع کردیا تھا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ میں جتنا زیادہ بولوں گی معاملہ اتنا زیادہ خراب ہوتا جائے گا اس لیے میں خاموش ہوگئی اور پھر وہ چیزیں ختم ہوگئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں