troller jeenay nahi dete | Hina Bukhari

ٹرولر جینے نہیں دیتے، حبا بخاری۔۔

اداکارہ حبا بخاری نے اپنی زندگی کے برے وقت کے بارے میں  خاموشی توڑ دی اور کہا کہ  کی بورڈ واریئرز کسی کو جینے نہیں دیتے، ہر انسان کو خود اپنی طاقت بننا چاہیے ۔ایک شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں  سوال کے جواب میں اداکارہ حبا بخاری  نے کہا کہ وہ ڈرامہ سیریل ’فتور‘ سے پہلے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی تھی  کیونکہ انھیں اس سے پہلے کبھی لوگوں کی ٹرولنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا لیکن اس ڈرامے کے بعد انھیں اس سوچ کو بدلنا پڑا  انھوں نے کہا کہ ”ڈرامہ فتور میں ان کا وزن تھوڑا بڑھ گیا تھا جو کہ سکرین میں سب نے دیکھا تھا اس میں ان کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے کافی ٹرول کیا اور انھیں موٹی کہنا شروع کردیا تھا جو کہ انھیں کافی دکھ دیتا تھا“۔انھوں نے کہا کہ ٹرولر کبھی کسی کو جینے نہیں دیتے۔ اداکارہ نے ان لوگوں کے لیے ایک پیغام دیا جو کہ وزن کے مسئلے سے دوچار ہے۔انھوں نے کہا کہ ”ہر انسان کو خود سے متاثر ہونا چاہیے اور اپنی طاقت خود بننا چاہیے“۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں