کراچی کے علاقے کورنگی میں تیزرفتار ٹریلرنے روزنامہ دنیا کے دوکارکنان کو روند ڈالا ،حادثے کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدودبلال چورنگی کے قریب جی پی او چوک پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل پر سوار روزنامہ دنیا کے سب ایڈیٹر سید محمدجمیل شاہ اور پروف ریڈرسید فرحان حیدر نقوی کو روند ڈالا ،دونوں کارکنان اتوار کی شام دفتر کیلئے آرہے تھے ،حادثے کے نتیجے میں 45سالہ سید محمد جمیل شاہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سید فرحان حیدرنقوی شدید زخمی ہوگئے جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،بعدازاں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی فرحان کو طبی امداد جبکہ جاں بحق ہونے والے سید جمیل شاہ کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا ،جہاں فرحان حیدر نقوی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،اس ضمن میں ایس ایچ او عنایت اللہ مروت کا کہنا ہے کہ پولیس نے ٹریلر کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے ،متوفی سید جمیل شاہ کورنگی نمبر 4کے رہائشی تھے ۔متوفی کی نماز جنازہ آج بروز پیر ادا کی جائے گی ۔سب ایڈیٹر سید محمد جمیل شاہ نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔بڑے بیٹے کی عمر 10 سال،دوسرے کی 8 سال اور تیسرے بیٹے کی عمر تقریبا ً ڈھائی سال ہے۔محمد جمیل کے والد حادثے کی اطلاع ملتے ہی صادق آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔نماز جنازہ پیر کو مرحوم کے والد کی کراچی آمد کے بعد مرحوم کی رہائش گاہ کورنگی نمبر 4 سیکٹر ایل سے متصل (لانڈھی کورنگی چڑیا گھرروڈ)مدینہ مسجد میں ادا کی جائیگی۔مرحوم کے بہنوئی بھی صحافی تھے اور کچھ عرصہ پہلے روڈحادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔۔
ٹریفک حادثہ، صحافی جاں بحق، دوسرا شدید زخمی۔۔
Facebook Comments