traffic wardens ki fironiat

ٹریفک وارڈنز کی فرعونیت،صحافیوں کا  احتجاج۔۔

گوجرانوالہ شہر میں ریڑی لگانے والوں کو تو ٹریفک وارڈنز نے  ذلیل و خوار کرنا معمول بنا رکھا ہے ۔ روٹی کمانے والوں پر پابندی کا دائرہ تنگ کرکے رات ان سے مفت فروٹ کا شارپر لینا بھی معمول بن چکا ہے۔اب ریاست کے چوتھے ستون صحافی برادری سے بھی بدتمیزیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔۔۔ گوجرانوالہ تھانہ صدر کے باہر وارڈن کے ناکہ پر تعینات کانسٹیبل اویس اور حماد کی سینئر صحافی بیوروچیف نیوز ون ٹی وی لالہ عمران امین  کےساتھ بدتمیزی اہلکار سی ٹی او عائشہ بٹ کا نام لیکر دھمکیاں دیتے رہے جبکہ دونوں بپھرے جوانوں نے حوالات میں بند کروانے اور مقدمہ درج کرنے کا بھی کہا ،المیہ یہ ہے کہ سینئر صحافی لالہ عمران امین پیدل  تھانہ سبزی منڈی جا رہے تھے۔یعنی ٹریفک وارڈنز پیدل چلنے والوں کو بھی نہیں بخش رہے۔  پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے سینئر  صحافی کے ساتھ بد تمیزی ناروا سلوک کی شدید مزمت کرتے ہوئے بد تمیز اہلکاروں کیخلاف،سخت کارروائی  کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ٹریفک وارڈنز کے فرعونیت سے نجات دلائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں