وفاقی حکومت نے نفرت پھیلانے والے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف اگلے ہفتے سے سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ، بڑی کارروائی اگلے ہفتے ہوگی،آزادی اظہار کے نام پر کسی کو دوسرے کی آزادی چھیننے کا حق نہیں ہے، سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کا پرچار کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کی ضرورت ہے، اس پر قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے صارفین کو سزا دینا ہوگی، ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے، اس کیلئے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ قائم کررہے ہیں،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا نے روایتی میڈیا کی جگہ لے لی ہے، لہذا اسے ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ قائم کررہے ہیں، روایتی میڈیا پر نفرت انگیز باتوں کو قابو کرلیا ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں، اگلے مرحلے میں سوشل میڈیا کی باری ہے جہاں پر اسے کنٹرول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کیا جائیگا،ایک نظام بنا لیا ہے جس کے ذریعے سوشل میڈیا پرنفرت کا پرچار بھی روکا جاسکے گا،سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور فتوے دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
روایتی میڈیا کنٹرول ہوگیا، فواد چودھری۔۔
Facebook Comments