ٹاؤٹ صحافی حکومت مخالف بولنا شروع ہوگئے، عدیل راجہ۔۔

معروف صحافی عدیل راجہ نے دعویٰ کیاہے کہ یہ حیران کن ہے کہ جتنے بھی ٹاؤٹ صحافی ہیں و ہ حکومت کے خلاف بولنا شروع ہو گئے ہیں، محسن بیگ بھی ٹویٹ کر رہاہے کہ مس مینجمنٹ ہو رہی ہے ، جنگ گروپ بھی مریم نواز اور حکومت کے خلاف خبریں لگا رہا ہے ۔ عدیل راجہ کا وی لاگ میں کہناتھا کہ چینی سے متعلق خبریں لگائی جارہی ہیں ، یہ حقیقی طور پر لگنی چاہیے تھی لیکن ویسے نہیں لگ رہی تھیں، اب یہ لگوائی جارہی ہیں، یہ آپ طے کریں کہ کون لگوا رہاہے ، میرے پاس اطلاع یہ ہے کہ دباؤ ڈالا جارہاہے ، مجھے نہیں پتا کہ شہبازشریف سے کیا غلطی ہو گئی ہے ،کیا جنگ گروپ نے جو اعزاز سید کے ذریعے یا وی نیوز نے وسیم عباسی کے ذریعے جو زرداری صاحب والی خبر پلانٹ کی تھی ، یہ اس کا غصہ ہے ، یا یہ اس چیز کا غصہ ہے کہ محسن نقوی نے جنگ گروپ کے خلاف کچھ خبریں کی ہیں، کیونکہ جنگ گروپ اس سے پہلے شہبازشریف اور مریم نواز کے خلاف خبریں نہیں لگاتا تھا، جو کہ اب لگانا شروع کر دی گئی ہیں، یہ اشارہ دیتا ہے کہ کچھ تو غلط ہےلیکن میں سمجھ نہیں پا رہا کہ دراصل وہ چیز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں کہ اچانک سے علی امین گنڈا پور کی پوری پوری تقریریں دکھانا شروع کر دی گئی ہیں اور ان پر پورا فوکس کر دیا گیاہے ، تحریک انصاف کی ساری پریس کانفرنس کٹ کر دی گئی  جبکہ اس سے قبل کوئی بھی پریس کانفرنس ہووہ کٹ نہیں کی جاتی تھی تو کچھ تو غلط ہو رہاہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں