media se guftgu par pabandi ke khilaaf darkhuast daair

توشہ خانہ کیس، صحافیوں پر پابندی۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کے دوران صحافیوں پر کمرۂ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور نے صحافیوں پر کمرۂ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔جج ہمایوں دلاور نے پولیس کے ذریعے پیغام دیا کہ صحافیوں سے کہیں سیشن جج سے بات کریں۔دوران سماعت جج ہمایوں دلاور نے پولیس کو کمرۂ عدالت کا دروازہ بند کرنے کی ہدایت کر دی۔جج ہمایوں دلاور نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  اب بار بار دروازہ بند اور کھلے نا۔پولیس نے جج کو بتایا کہ وکلاء باہر لڑائی کرتے ہیں۔جج ہمایوں دلاور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بس اب کمرۂ عدالت کا دروازہ دوران سماعت نہ کھلے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں