teesri jamaat mein thi walid chorke chale gaye the

ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔۔

ملک کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔اس حوالے سے کنول آفتاب نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’کسی نے میرا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’اگر آپ کو میرے فیس بُک اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کا کوئی میسج موصول ہو تو براہِ کرم اُسے رپورٹ کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہی دنوں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 5 ملین فالوورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 9 ملین ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں