Amjad Ali Khan Niazi

توہین رسالت، توہین ریاست،ناقابل برداشت۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس چیئر مین امجد علی خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک ، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق ، وزارت داخلہ ، وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکر ٹریوں ، پی ٹی اے، این سی ٹی اے اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جرنلز اور ارکان کمیٹی نے شرکت کی ۔۔ روزنامہ جنگ کے مطابق  کمیٹی نے سائبر کرائمز کے حوالے سے متعلقہ محکموں میں تعاون اور رابطوں کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ، کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی اور صوبائی محکموں سے معلومات حاصل کریں اور آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک مربوط رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس ایشو کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے،چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی شق 37 کے تحت اتھارٹی کو کسی بھی ایشو کو بلاک کرنیکا اختیار ہے، اگر وہ ضروری سمجھے کہ یہ اسلامی اصولوں ، ملکی استحکام ، دفاع پاکستان کے حوالے سے ملکی مفادات کیخلاف ہے تو ہم اسے ختم کر سکتے ہیں، ایسا مواد جو اخلاقی اقدار یا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہو ہم اسے روک سکتے ہیں ، کمیٹی نے تمام متعلقہ محکموں اور حکام کو ہدایت کی کہ جو بھی سوشل میڈیا پر توہین رسالت یا ریاست کیخلاف موادجاری کرتا ہے اس کیخلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جانا چاہئے، اجلاس میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اورگنائزیشن بل متفقہ طور پر منظور کیاگیا،۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں