youtuber tiktoker lapata high court mien darkhuast

توہین عدالت، چیئرمین پیمرا کی عدالت طلبی۔۔

سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے۔۔ جمعہ کے روز سندھ ہائیکورٹ کے جج جناب جسٹس ذوالفقار احمد خان نے چیئرمین پیمرا کو پیر کے روز عدالت میں طلب کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اے آر وائی کی غیرقانونی بندش  پر پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں سماعت کے دوران جسٹس ذوالفقار احمد خان نے حکم دیا کہ کہ اے آروائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرکے 7بجے رپورٹ پیش کی جائے،عدالت نے مزید احکامات دیئے کہ۔۔اگر آج نشریات بحال نا ہوئیں تو پیمرا کے نئے چیئرمین سلیم بیگ پیر کو عدالت میں پیش ہوں، سماعت کے دوران  اور عدالتی کارروائی میں پیمرا کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔۔جمعہ کو عدالتی  کارروائی دو بار ہوئی اور پیمرا کو 4بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔۔چار بج کر 45منٹ تک کسی نمائندے کے پیش نا ہونے پر عدالت نے ہدایات نئے چیئرمین کو جاری کردیں۔۔سندھ ہائیکورٹ کے 10 اگست کے اے آر وائی نشریات کی بحالی کے واضح حکم کے باوجود نشریات بحال نہ ہونے پر جمعے کو دائر توہین عدالت کی درخواست پر عدالت عالیہ نے رینجل ڈائریکٹر پیمرا طفیل چنہ کو شام چار بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم دو بار عدالتی کارروائی میں شام پونے پانچ بجے تک پیمرا کی جانب سے کسی کے بھی پیش نہ ہونے پر عدالت نے نئے چیئرمین کو ہدایت جاری کی۔اس حوالے سے ایڈووکیٹ عابد زبیری نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کے نمائندے کا پونے 5 بجے تک انتظار کیا جس کے بعد عدالت عالیہ نے نئے چیئرمین پیمرا کو شام 7 بجے تک رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کو اے آر وائی کی نشریات کی فوری بحالی کا حکم دیا تھا۔عدالت عالیہ نے پیمرا اور اے آر وائی کے وکلا کی موجودگی میں ہدایات جاری کی تھیں کہ اے آر وائی نیوز کی کیبل پر نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں