مورخہ 31 جولائی 2025 موٹر رجسٹریشن کیمپ کا آخری روز۔۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت سندھ کی خصوصی ٹیم ابراہیم جلیس ہال میں موٹر رجسٹریشن کیمپ کے آخری روز مورخہ 31 جولائی 2025 بروز جمعرات صبح 9 بجے سےشام 5 بجے تک موجود ہوگی۔۔جو ارکانِ کراچی پریس کلب کو کار اور موٹر سائیکل کی سیکورٹی فیچرس نمبر پلیٹس کی سہولت فراہم کریں گے۔۔معزز ممبران سے گزارش ہے کہ کار یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک ساتھ لائیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔وہ معزز ممبران جو اپنی کار یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اپنے نام پر منتقل کروانا چاہتے ہیں یا اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں وہ براہِ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے لیے سوک سینٹر یا ایگزیکٹو سینٹر کلفٹن میں خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ عمل آسان اور فوری مکمل ہو سکے۔
Facebook Comments
