وقت نیوز کی بہت جلد ری لانچنگ کا اعلان۔۔

سات سال قبل اچانک بند کئے جانے والا وقت نیوز چینل ایک بار پھر ری لانچ ہورہا ہے۔جس کے لاہور ہیڈآفس میں ہائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ وقت نیوز کا سلوگن ہے وقت بدل رہا ہے، وقت نیوز آرہا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ وقت نیوز دوبارہ ایک ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ آ رہا ہے — ایک سیٹلائٹ نیوز چینل جو ڈیجیٹل اور سوشل مواد پر مرکوز ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں پہلی بار  ایک ورچوئل نیوز روم بھی متعارف کروایا جا رہا ہے جو خبر رسانی کے طریقہ کار کو بدل دے گا، چاہے وہ مرکزی نشریاتی میڈیا ہو یا سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا۔وقت نیوز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  توجہ اس بات پر ہے کہ اسمارٹ پروڈکشن سلوشنز استعمال کیے جائیں اور انسانی وسائل کو ملٹی ٹاسکنگ کے قابل بنایا جائے۔عمران جونیئر ڈاٹ کام سے بات چیت میں وقت نیوزکے پراجیکٹ ہیڈ کا کہنا تھا کہ، ہماری کوشش ہوگی کہ اس چینل کو ایک کامیاب نیوزچینل کا روپ دیں، بہت جلد میں اسٹریم میڈیا میں مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوگا۔۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری اولین کوشش ہوگی کہ وقت نیوز کے ملازمین کے ساتھ جو سیلری پیکیج طے ہوگا انہیں وقت پر دیا جائے۔واضح رہے وقت نیوز کا پراجیکٹ ہیڈ اس سے قبل لاہور کے نیوز چینل 92 نیوز ، دنیانیوز، ایکسپریس میں اہم عہدوں پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، اور آرٹیفیشیل اینٹلی جنس کے ماہر کے طور پر لاہور میں ٹریننگ بھی دیتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں