tiktokers katal case mein giraftaar mulzima ki zamanat manzoor

ٹک ٹاکرز قتل کیس میں گرفتارملزمہ کی ضمانت منظور۔۔

کراچی میں ساتھیوں سمیت قتل ہونیوالی ٹک ٹاکر مسکان کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور گرفتار ہونیوالی لڑکی سویرا نے مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کرلی، سویرا بھی ایک ٹک ٹاکر ہے جس پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ساﺅتھ نے سویرا کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔یادرہے کہ ٹک ٹاکر مسکان کو اپنے تین ساتھیوں سمیت رواں سال فروری میں قتل کردیا گیا تھا اور اس وقت پولیس نے شبہ ظاہر کیاتھاکہ حملہ آور نے گاڑی کا پیچھا کیا اور موقع ملتے ہی انکل ساریہ ہسپتال کے قریب حملہ کردیا۔ مسکان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ ان کے دیگر تین ساتھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں