CHEN-K - Wesa Beta

ٹک ٹاکرز قتل کیس، مرکزی ملزم کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی۔۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کے کیس میں مرکزی ملزم عبدالرحمن تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا ۔عدالت نے ملزم عبد الرحمن کواشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ملزم کی جائیداد سے متعلق معلومات بھی حاصل کرکےعدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نےتفتیشی افسر کو 29اپریل تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی ۔عدالت مرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر چکی ہے۔ کیس میں خاتون ملزمہ ٹک ٹاکر سویرہ نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں