4 namor tiktokers ke khilaaf behuda videos par case ki samaat

ٹک ٹاکرز ڈاکوؤں کا آسان ہدف۔۔

شہر قائد میں ڈاکو اپنی وارداتوں میں کن لوگوں کو زیادہ نشانہ بناتے ہیں؟ کچھ زیرحراست ڈاکوﺅں نے اس حوالے سے حیران کن انکشاف کر ڈالا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیو زکے مطابق ان ڈاکوﺅں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ وہ زیادہ تر ڈلیوری بوائز اور خواتین ٹک ٹاکرز کو نشانہ بناتے اور لوٹتے ہیں کیونکہ یہ لوگ دوران ڈکیتی سب سے کم مزاحمت کرتے ہیں۔ملزمان نے بتایا کہ ”ٹک ٹاکر لڑکیوں کے پاس مہنگے موبائل فون ہوتے ہیں اور انہیں دیگر لوگوں کی نسبت ٹارگٹ کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔“ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اب تک 25ٹک ٹاکر لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ کئی ایسی اکیلی لڑکیوں کو بھی لوٹ چکے ہیں جن کے پاس مہنگے فون موجود تھے۔ ان لڑکیوں کو انہوں نے زیادہ تر پارکس میں لوٹا اور ان سب نے بہت کم مزاحمت کی کوشش کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں