ہر قائد میں سٹریٹ کریمنلز کے ایک گروہ کا سرغنہ ٹک ٹاکر نکلا ، ملزم واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتا تھا۔نجی ٹی وی “اے آر وائی” کے مطابق نیو کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف موٹا مسلسل ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتا ہے ، پولیس نے چند روز قبل سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کریمنلز کا ایک گروہ پکڑا جس نے نشاندہی کی کہ ان کا سرغنہ ٹک ٹاکر یوسف موٹا ہے ۔پولیس نے تفتیش کی تو یوسف موٹا کی ٹک ٹاک ویڈیوز مل گئیں ، یوسف موٹا جس پستول سے واردات کرتا ہے اسی کے ساتھ ویڈیوز بناتا ہے ، ملزم نے مختلف علاقوں میں گروہ بناکر وارداتیں کیں اور پھر اندرون سندھ فرار ہو جاتا ، پولیس کے مطابق یوسف موٹا کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کیا گیا۔
Facebook Comments