جیل جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں واقع سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کے قتل کے کیس کی سماعت کے دوران گواہوں کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔دورانِ سماعت عدالت میں ملزم عبدالرحمٰن عرف شوٹر اور ملزمہ سویرا پیش ہوئے۔عدالت نے گواہوں کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ملزمان پر صدام، ریحان، عامر اور مسکان کو قتل کرنے کا الزام ہے۔۔

Facebook Comments