tiktokers qatal case fareqeen ko hazri yakeeni bnane kahukum

ٹک ٹاکرزقتل کیس، فریقین کو حاضری یقینی بنانے کا حکم۔۔

کراچی کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر مسکان اور دیگر کے قتل کیس میں گواہوں اور دیگر فریقین کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔نجی ٹی وی کےمطابق جیل جوڈیشل کمپلیکس کی سیشن عدالت میں ٹک ٹاکرمسکان  شیخ اوردیگرلوگوں کوقتل کرنےکےکیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کےدوران ملزم عبدالرحمن عرف شوٹر کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔استغاثہ کی جانب سے گواہ عدالت میں پیش ہو ا۔ملزم کے وکیل کی غیر حاضری کی وجہ سے گواہوں کا بیان قلمبند نہیں کیا گیا۔ضمانت پر رہا ملزمہ سویرا بھی عدالت میں پیش ہوئی ۔ملزموں پر صدام ،ریحان،عامر اور مسکان کو قتل کرنے کا الزام ہے۔قتل کا واقعہ تھانہ نبی بخش کی حدود میں رونما ہوا تھا۔عدالت نے ٹک ٹاکر مسکان اور دیگر کے قتل کیس میں گواہوں اور دیگر فریقین کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں