ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4افراد کے قتل کیس کی سماعت کی۔۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے ملزمان پر 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4 افراد قتل ہوئے تھے ۔ کیس میں مرکزی ملزم رحمن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔ علاوہ ازیںجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں ٹک ٹاکر کو مبینہ نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کانسٹیبل عثمان کو 18 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مدعیہ کی نشاندہی پر گیسٹ ہائوس کا معائنہ کریں گے ۔ گرفتار ملزم کو پہلے ہی گلشن اقبال پولیس نے اغوابرائے تاوان کی واردات میں گرفتار کرلیا تھا۔
