ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل پولیس نے مرکزی ملزم رحمن عرف شوٹر کو عدالت میں پیش کر دیا۔ضمانت پر رہا ملزمہ سویرا بھی عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا گواہ کی حیثیت سے بیان قلمبند کر دیا۔وکلا نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے بیان پر جرح بھی مکمل کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو کیس پراپرٹی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہان کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ مقدمہ میں ملزمہ سویرا ضمانت پر ہے،ملزمان پر صدام ،ریحان،عامر اور مسکان کو قتل کرنے کا الزام ہے، پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تھانہ نبی بخش کی حدود میں پیش آیا تھا۔۔
Facebook Comments