tiktok pakistanio ki 30 million videos delete

ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد روکنے کی ہدایات۔۔

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد روکنے کیلئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا صرف کاغذی کارروائی نہیں گرائونڈ پر ایکشن ہونا چاہیے۔۔چیف جسٹس قیصررشید نے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک پرغیراخلاقی ویڈیوزلوگ ا پ لوڈ کرتے ہیں، غیراخلاقی ویڈیوزکی روک تھام کیلئے آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، یہ اسلامک ری پبلک آف پاکستان ہے ، یہ یہاں کیا ہورہا ہے ۔ٹک ٹاک پر جو چیز ا پ لوڈ ہوتی ہے اسے فلٹر کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،مل بیٹھ کرکوئی حل نکالیں ،عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں