tiktoker ne apni nazeba video khud leak ki hein

ٹک ٹاکر نے اپنی نازیباوڈیوزخود لیک کیں، مشی خان۔۔

سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکر مناہل ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خود ہی اپنی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کا الزام عائد کردیا۔مشی خان نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں مناہل ملک کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں بے شرم بھی کہا اور دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر نے خود ہی اپنی ویڈیوز لیک کی ہوں گی۔مشی خان کے مطابق انہوں نے ایکس پر مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کا ٹرینڈ دیکھا تو انہیں افسوس ہوا اور بعد ازاں انہوں نے ٹک ٹاکر کی ایک ویڈیو دیکھی، جس میں وہ اپنی ہی قابل اعتراض ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتی دکھائی دیں۔مشی خان نے کہا کہ مناہل ملک ایک ویڈیو میں خود ہی ایک لڑکے کے چھوڑجانے پر انہیں دھمکی دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز لیک کردیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا پہلے وہ خود ہی اپنی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتی ہیں اور بعد ازاں جب ویڈیوز لیک ہوجاتی ہیں تو وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وائرل ویڈیوز جعلی ہیں، انہیں ڈیپ فیک کے ذریعے بنایا گیا۔مشی خان نے سوال کیا کہ کوئی دوسرا بندہ کروڑوں روپے خرچ کرکے ڈیپ فیک کے ذریعے دوسرے کی ویڈیوز کیوں بنائے گا؟ اداکارہ نے ٹک ٹاکر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو لڑکا انہیں چھوڑ کے جا رہا ہے تو انہیں جانے دو، اپنی ویڈیوز خود لیک کرکے اپنی اور اپنے ماں باپ کی عزت مٹی میں کیوں ملا رہی ہیں؟مشی خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ مناہل ملک بھارتی فلم ’ہیروئن‘ سے متاثر لگتی ہیں جو کہ فلم کے اختتام پر اپنی فلم کی پروموشن کے لیے اپنی ہی نامناسب ویڈیوز وائرل کر دیتی ہیں۔مشی خان نے مناہل ملک کو تجویز دی کہ وہ شہرت کے پیچھے بھاگنا بند کردیں، ایسی حرکتیں نہ کریں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں