گوجرانوالہ میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیرنے ترکی پلٹ معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو اغوا کرلیا،مغوی علی ورک نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔حافظ آباد صدر پولیس نے ملزم کاشف سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمی حالت میں آنے والے حافظ آباد کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ علی ورک نے بتایا کہ گزشتہ شام لاہور کے رہائشی کاشف ضمیر نے فون کیا اور ملنے کو کہا ، جیسے ہی کاشف ضمیر حافظ آباد پہنچا تو اسلحہ کے زور پر زبرستی اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاہور لے جا رہے تھے کہ راستے میں چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی ۔ زخمی علی ورک نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے ترکی میں مقیم ہے اور جب کاشف ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے کردارروں کو پاکستان آنے کی دعوت دینے گیا تو وہ ان دنوں ترکی میں ہی موجود تھا، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے کے حوالے سے کاشف ضمیر کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کیا تھا جس پر کاشف میری جان کا دشمن بن گیا ۔
