tiktoker kashif zameer ki zamanat khaarij

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی ضمانت خارج۔۔

ترک اداکاراینگن التان کے ساتھ فراڈکرنے والےملزم کاشف ضمیرکی ضمانت خارج کردی گئی۔ عدالت کی جانب سے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت عدم پیروی کی وجہ سے خارج کی گئی ہے۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر پرمشہور ترک سیریل’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاراینگن التان کوپاکستان بلاکرفراڈکرنے کاالزام ہے۔یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے ایک ، ایک لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔ دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے ‘ار طغرل غازی’ کو پاکستان لانے والے کاشف ضمیر کی بیوی کی جعلی مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔۔عدالت نے درخواستگزار وکیل کو اعتراضات ہٹانے ،ایف آئی آر کی مصدقہ کاپیاں لگانے کا حکم دے دیا ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے ۔پولیس نے میرے اور شوہر کیخلاف 11 جھوٹے مقدمات درج کررکھے ہیں۔استدعا کی گئی کہ پولیس کو ہراسانی روکنے ،جھوٹے مقدمات کے اخراج کا حکم دیا جائے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں