tiktoker kashif zameer ki zamanat khaarij

ٹک ٹاکر کا ریمانڈ، اہلیہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔۔

لاہور کی مقامی جوڈیشل عدالت نے ترک ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔۔ گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا اور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بروز ہفتہ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ہفتے کے روز ملزم کو پولیس نے دوبارہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا۔۔دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ٹک ٹاکر کاشف کو پولیس حراست میں رکھنے کے خلاف اہلیہ اردن جبیں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے اچھرہ سرکل کو کاشف کو 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا، درخواست گزارکے وکیل قاسم آرائیں نے کہا کاشف نے ارطغرل غازی ڈرامے کے ہیرو کے ساتھ مختلف شوز کروانے کا معاہدہ کیا، ساڑھے 9 کروڑ روپے میں طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوسکا، معاہدہ ختم ہونے پر پولیس نے ہراساں کرنا شروع کردیا ، 12 جون کو پولیس گھر میں داخل ہوئی اور ٹک ٹاکر کو اٹھا کر ساتھ لے گئی، سی آئی اے اچھرہ پولیس نے انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ،عدالت کاشف کو بازیاب کرانے کا حکم دے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں