ترک ڈرامہ ارتغل غازی کے ہیرو سے فراڈ کرنے میں ملوث ملزم کاشف ضمیر کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔۔ملزم اگوکی تھانہ سیالکوٹ کا جعلی چیک کیس میں اشتہاری ہے ، سیالکوٹ پولیس تحویل میں لینے کیلئے لاہورپہنچ گئی ۔تھانہ اگوکی پولیس نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ر ائے مشتاق کو حوالگی کی درخواست دائر کر دی ، جس کی اجازت دے دی گئی۔ملزم کاشف ضمیر نے اپنے دوست گل خان سے 8 لاکھ کا فراڈ کیا اور رقم واپس کرنے کے مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا جو بعد میں بوگس ثابت ہوا ۔
Facebook Comments