4 namor tiktokers ke khilaaf behuda videos par case ki samaat

ٹک ٹاکر بازیاب، 4 اغواکنندگان گرفتار۔۔

راولپنڈی پولیس نے پراپرٹی کے حوالے سے معروف ٹک ٹاکرمحمد اسماعیل کو بازیاب کراکے 4اغواءکاروں کو گرفتارکرلیا۔عائشہ خالد نے 17نومبر کو تھانہ روات میں ایف آئی آردرج کروائی تھی کہ اس کے شوہر محمداسماعیل کونامعلوم افراداغواکرکے لے گئے ۔ذرائع کاکہناہے کہ اغواکاروں نے مغوی ٹک ٹاکر محمداسماعیل کی رہائی کیلئے 25کروڑروپے تاوان طلب کیاتھا ۔ذرائع کاکہناہے اس دورا ن اغواء کاروں نے ان کے اہل خانہ سے مبینہ طورپر15 کروڑروپے تاوان بھی وصول کیالیکن مغوی کورہانہ کیاگیا۔ دوسری جانب سی پی او راولپنڈی کے حکم پر ایس پی صدر نبیل کھوکھرکی زیرنگرانی ایس ایچ او روات چودھری ذوالفقار اور ایس ایچ اوچکری لقمان پاشاکی سربراہی میں دوٹیمیں مغوی کی بازیابی کے لئے کام کررہی تھیں اور بالآخر ایس ایچ او تھانہ روات نے خیبرپختونخوامیں ریڈکرکے 4مبینہ اغواکاروں کو گرفتارکرکے مغوی محمد اسماعیل کو بازیاب کرالیا۔ذرائع کاکہناہے مغوی کو زنجیروں میں جکڑکر خفیہ کمین گاہ میں رکھاگیا تھا ۔ ذرائع کاکہناہے کہ مرکزی ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں