tiktoker 16 million ki tax na dehenda

خاتون ٹک ٹاکر 16 ملین کی ٹیکس نادہندہ۔۔ khatoon tiktoker

مشہور ٹک ٹاک سٹار نوشین سید عرف” ڈولی ” 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلیں۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ڈولی کا بیوٹی سیلون پی آر اے کے ریڈار پر آگیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی نہ  کرنے پر اکاؤنٹ فریز کر دیا گیا ،پی آر اے نے بینک اکاؤنٹ اٹیچ کر کے44لاکھ  روپے کی رقم وصول کر لی،دیگر رقم کی وصولی کیلئے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاؤنٹ ہونے پر انہیں فریز کیا جائے گا۔پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس دیئے گئے تھے ،ڈولی کو بار بار موقع فراہم کرنے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر اکاؤنٹ فریز کیا گیا ،کمشنر پی آر اے مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق نے کارروائی کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں