tiktok girls chori ke ilzaam se bari

ٹک ٹاک اسٹارز مشکل میں پھنس گئیں۔۔

ٹک  ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک بڑی مشکل میں پھنس گئیں، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نے متعلقہ تھانے کو نوٹس جاری کر دیئے۔دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور دونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔سیشن کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے اور کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں