کراچی کی مقامی عدالت نے ہتک عزت کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔حلیم عادل شیخ کا صحت جرم سے انکار کردیا گیا، عدالت نے 13 فروری کو گواہوں کو طلب کرلیا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی رہنماء پر ہتک عزت کے تین کیس دائر کیے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کیخلاف قانونی کارروائی کا حق استعمال کیا ہے۔

Facebook Comments