4 namor tiktokers ke khilaaf behuda videos par case ki samaat

ٹک ٹاک پر سات لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بلاک۔۔

ڈائریکٹر ٹیکنیکل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور وکیل پی ٹی اے جہانزیب محسود عدالت میں پیش ہوگئے ۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی ٹی اے نے عدالت کوبتایا ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد اب تک ٹک ٹاک سے 98 لاکھ غیر اخلاقی مواد کو ہٹایا گیا ہے جبکہ 7 لاکھ 20 ہزار غیر اخلاقی مواد اپلوڈکرنے والے اکائونٹ بلاک کئے ہیں، پاکستان کے لئے ٹک ٹاک کنٹنٹ موڈریٹرز کی تعداد بڑھائی گئی ہے ۔وکیل پی ٹی اے جہانزیب محسود کا کہنا تھا عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک نے پہلی بار پاکستان کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے ،غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ ہونے سے پہلے سنسر کرنے کے لئے مختلف ممالک سے پی ٹی اے نے رابطے کئے لیکن ویڈیو سنسر کرنے کے لئے کوئی ڈیوائس موجود نہیں ہے ۔چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا جو کام آپ کررہے ہیں اس کو جاری رکھیں، ہم نہیں چاہتے ٹک ٹاک بند کیا جائے ، ہمیں صرف غیر اخلاقی مواد کی فکر ہے اس کو فلٹر کیا جائے ۔ عدالت نے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں