internet ki bandish masail ka hal nahi

ٹک ٹاک پر پابندی نہیں چاہتے، امین الحق۔۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔امین الحق نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 لاکھ سے زائد صارفین رکھنے والے سوشل میڈیاپلیٹ فارمز سے کہا ہے کہ اپنا دفتر پاکستان میں قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے مثبت رویہ دکھایا گیا ہے، بات چیت جاری ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔امین الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کے بھی خلاف فیک پوسٹ پر کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ٹک ٹاک نے 2021ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایسے مواد اور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جنہیں سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا۔دنیا بھر میں حذف کی گئیں ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر پر رہا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں