gumra kun mawad ki rok thaam

ٹک ٹاک پر فحش مواد دکھانے پر حکام سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ مواد دکھانے کیخلاف دائر درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے جواب طلب کر لیا فاضل عدالت نے حکام سے استفسار کیا کہ بتایا جائے ٹک ٹاک پر فحش مواد کیسے روکا جا سکتا ہے؟۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ٹک ٹاک پرفحش اوربے ہودہ مواد دکھانے کیخلاف دائر درخواست پرعبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے استفسارکیا کہ بتایا جائے ٹک ٹاک پر فحش مواد کیسے روکا جا سکتا ہے؟۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں