shohar ko qatal karne wali tiktoker ko umar qed ki saza

ٹک ٹاک پر آدھے گھنٹے دورانیہ کی وڈیوز لگانے کی اجازت۔۔

ٹک ٹاک کی جانب سے نصف گھنٹے دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیئے جانے کا امکان ہے۔شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے حیران کن طور پر نصف گھنٹے تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ٹک ٹاک بنیادی طور پر شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے اور اسی وجہ سے ہی اس نے مقبولیت حاصل کی تھی، لیکن دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں، اس لئے ٹک ٹاک نے بھی گزشتہ برس قدرے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن نے 2023 میں 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی، اس سے قبل پلیٹ فارم نے 10 منٹ جب کہ اس سے قبل پلیٹ فارم نے 5 منٹ تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا آغاز کیا تھا۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک پر 30 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے محدود کانٹینٹ کریئیٹرز کو نصف گھنٹے دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے تک رسائی دے دی۔ ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو رواں برس کے وسط تک پیش کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں