ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کئی پاکستانی ٹک ٹاک صارفین کی ویڈیوز پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردی گئیں۔ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔وہیں ٹک ٹاک نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے جنوری سےمارچ 2024 کے دوران دنیا بھر میں 16 کروڑ 69 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوز کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا گیا۔یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.9 فیصد کے برابر ہے۔پاکستان میں اس عرصے کے دوران 2 کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیاگیا۔کمپنی کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 93.9 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ کیا گیا۔ٹک ٹاک نے 2 کروڑ 16 لاکھ 39 ہزار 414 ایسے اکاؤنٹس بھی پلیٹ فارم سے ہٹائے، جو 13 سال سے کمر عمر لوگوں کے استعمال میں تھے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے غیر ضروری اکاؤنٹس اور متعلقہ مواد کو بھی ہدف بنایا اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے۔
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی دو کروڑ وڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔۔
Facebook Comments