وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کرپٹو کرنسی پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں سٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے شامل ہیں انکی طرف سے کلیئرنس آئی تو ٹیکنیکل مدد دینگے، بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ٹیلی کام سیکٹر پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنا افسوسناک ہے، ٹیکس کے معاملے پر کابینہ اور پارلیمنٹ مین مخالفت کی، ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے بات چیت جاری ہے، چاہتے ہیں ودہولڈنگ ٹیکس پندرہ فیصد سے دس پر آئے،انہوں نے کہا ٹک ٹاک پاکستان مین دفتر بنانے میں تیار ہے ،خواہش ہے ٹوئٹر ،فیس بک ،پب جی کو آن بورڈ کریں، یہ کمپنیاں بھی پاکستان میں اپنے دفاتر کھو لیں۔

Facebook Comments