pehli film ki nakami iki waja kamzor script tha

ٹک ٹاک پابندی جلد ختم ہوجائے گی، جنت مرزا۔۔

ٹک ٹاک پر سب سے پہلے دس ملین فالورز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا بھی اب ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی پر رد عمل سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر بندہونے پر مجھے کسی قسم کا دکھ یا افسوس نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات سننے اور ان کے جواب دینے کیلئے ایک سیشن کا اہتمام کیا جس دوران ایک مداح نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کو ٹک ٹاک بندہونے پر دکھا ہواہے ، جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی ، اسی پر پابندی لگ گئی ؟ صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ ’مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے.جنت مرزا نے کہا کہ مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا  بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں