4 namor tiktokers ke khilaaf behuda videos par case ki samaat

ٹک ٹاک نے وقت بچاؤ آپشن متعارف کرادیا۔۔

ٹک ٹاک نے صارفین کو غیر ضروری اسکرولنگ سے بچانے کے لیے نئے آپشنز متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین مختلف ایپس استعمال کرتے ہوئے مسلسل اسکرولنگ کرتے رہتے ہیں اور اسی میں ان کا اچھا خاصہ وقت صَرف ہوجاتا ہے۔ٹک ٹاک نے ایک آفیشل بلاگ میں کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں صارفین کے لیے ایک نیا آپشن متعارف کروایا جائے گا جو انہیں ایپ استعمال کرنے کے وقت سے متعلق آگاہ کرے گا۔ٹک ٹاک صارفین یاد دہانی (ریمائنڈر) کے لئے ایک الرٹ طے کریں گے، صارفین اپنی مرضی سے اس الرٹ کا وقت مقرر کرسکتے ہیں۔صارفین کے مقرر کردہ وقت کے حساب سے یہ الرٹ انہیں آگاہ کرے گا کہ وہ ٹک ٹاک پر کتنا وقت صَرف کرچکے ہیں۔اس سے پہلے ٹک ٹاک صارفین کو 40، 60، 90 اور 120 منٹ تک ایپ استعمال کرنے کے بعد ایک نوٹیفکیشن موصول ہوتا تھا لیکن اب صارفین خود طے کریں گے کہ انہیں ایپ استعمال کرنے کے کتنی دیر بعد یاد دہانی کا الرٹ ملنا چاہیے۔ایک نیا اسکرین ٹائم ڈیش بورڈ بھی متعارف کروایا جائے گا جو صارفین کو ٹک ٹاک پر گزارے گئے وقت سے متعلق تفصیلات فراہم کرے گا۔اس ڈیش بورڈ پر روزانہ استعمال کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی، صارف نے کتنی بار ایپ کھولی، دن کے وقت کتنی دیر ایپ استعمال کی، رات میں کتنا وقت ٹک ٹاک پر صَرف کیا، یہ سب معلومات نئے ڈیش بورڈ میں شامل ہوں گی۔کمپنی نے کہا ہے کہ 13 سے 17 برس کی عمر والے صارفین اگر ایک دن میں 100 منٹ سے زائد ٹک ٹاک استعمال کریں گے تو انہیں ڈیجیٹل میڈیا کے صحت مندانہ استعمال سے متعلق پیغامات بھی بھیجے جائیں گے۔ ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں