4 namor tiktokers ke khilaaf behuda videos par case ki samaat

ٹک ٹاک نے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ۔۔

مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے موسمیاتی تبدیلیوں کا انکار کرنے والے مواد پر مبنی تمام ویڈیوز پر پابندی عائد کردی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تمام مواد کو سرچ کرنے پر اقوام متحدہ کی شراکت داری سے مستند تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔کمپنی نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےافواہوں پر مبنی مواد کو پلیٹ فارم سے ہٹادیا جائے گا،بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اپنے پلیٹ فارم پر موسمیاتی مباحث کے لیے ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کا پلیٹ فارم موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گمراہ کن مواد پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ممکنہ طور پر اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے نئی پالیسی کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل رواں ماہ ہی ٹک ٹاک نے ’فار یو فیڈ‘ نامی فیچر میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا تھا اس فیچر کے بعد صارف کو یہ سہولت حاصل ہوگئی کہ وہ اپنی فیڈ پر نظر آنے والی ناپسندیدہ ویڈیوز کو ہٹا سکیں۔کمپنی کے مطابق فار یو فیڈ‘ ایک ایسا فیچر ہے جو ٹک ٹاک صارفین کو کانٹینٹ، کری ایٹرز، کمیونٹیز اور مصنوعات کا تنوع دریافت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اُن کے فیڈز پر کچھ ایسی ویڈیوز یا کانٹینٹ آجاتا ہے جو اُن کی مرضی یا پسند کے مطابق نہیں ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں